بھارت میں آرمی افسروں کے رینک کم کردیے گئے

2

نئی دہلی(بی این پی )بھارتی حکومت نے سول افسروں کے مقابلے میں آرمی افسروں کے رینک کم کردیے ہیں جس سے حکومت اور فوج کے درمیان خلیج میں اضافہ ہوسکتا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری کے دستخط سے جاری کردہ لیٹر جو 18 اکتوبر کو جاری کیا گیا ہے میں کہا گیا ہے کہ سول پرنسپل ڈائریکٹر کا عہدہ جو پہلے بریگیڈ کے برابر تھا اب ٹو سٹار جنرل کے برابر ہوگا، ڈائریکٹر کا عہدہ بریگیڈیئر، جوائنٹ ڈائریکٹر کرنل کے برابر ہوگا۔ لیٹر سے پہلے کرنل کا عہدہ ڈائریکٹر اور لیفٹینٹ کرنل جوائنٹ ڈائریکٹر کے برابر تھا۔حاضر سروس آرمی آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اخبار کو بتایا کہ ’’ یہ صرف شرانگیزی نہیں بلکہ شرانگیزی سے زیادہ ہے۔

Comments

comments