کوئٹہ ،پولیس ٹریننگ کالج پر حملے نے کئی سوال کھڑے کر دیے

2

کوئٹہ(بی این پی )کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے نے کئی سوال کھڑے کر دیے ، حملے کے وقت ٹریننگ کالج میں سات سو کیڈٹس موجود تھے ، دو روز پہلے پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں کو ایک سنیئر پولیس افسر نے روک لیا تھا جبکہ انہیں وہاں سے رخصت ہو جانا تھا ، تمام اہلکار بغیر ہتھیار یہاں مقیم تھے۔سیکورٹی ذرائع نے خیال ظاہر کیا ہے کہ کیڈٹس کی موجودگی کے باعث دہشت گردوں نے حملے کی منصوبہ بندی کی۔ ذرائع کے مطابق اس پہلو پر تفتیش کی جائے گی کہ کیڈٹس کو کیوں روکا گیا اور یہ اطلاع باہر کیسے گئی۔ کس نے اس کارروائی میں ددہشت گردوں کو مدد فراہم کی۔

Comments

comments