کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، چوہدری بشیر رٹوی

1

لندن (بی این پی)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے ،برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کو متحد کر دِیا اور تحریک آزادی کو جلا بخشی،بھارتی دہشتگردوں نے مقبوضہ کشمیر میں اپنا حق مانگنے والے کشمیریوں پر پھر ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی249 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی قابل افسوس ہے‘ بھارت نے مقبوضہ وادی میں ظلم وستم کی انتہاکرکے ثابت کردیاہے کہ بھارتی سیکولر سٹیٹ کے دعوے جھوٹے ہیں جس طرح اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کرتاہے اسی طرح بھارتی سیکیورٹی فورسز نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہیں، کشمیری نوجوان جس طرح ثابت قدم اور ظلم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں وہ اس با ت کی دلیل ہے کہ آزادی کی صبح طلوع ہونے والی ہے ،کشمیر کی موجودہ صورت حال جاننے اور ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیریوں پر ہونے والے تشدد کی شفاف تحقیقات کے لیے ایسے آزاد، غیرجانبدار اور بین الاقوامی کمیشن تشکیل دے جسے عوام الناس تک مکمل رسائی کی اجازت ہو،ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے لندن میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کیا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، ریاستی دہشت گردی اور بربریت جاری ہے لیکن افسوس ہے کہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے پر آج اقوام متحدہ خاموش ہے، کشمیرہاتھ سے نکلنے کے خوف سے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے، برہان مظفروانی کے جذبہ جہادنے کشمیری عوام کوایک باربھارت کیخلاف متحد کردیا ہے کشمیر پاکستان کاحصہ بنے گا،حکومت پاکستان کشمیر کازکو بین الاقوامی فورم پر موثر انداز میں اٹھائے اور بھارت کو کشمیر میں استصواب رائے پر مجبور کرے،کشمیر ی قوم مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم پرانسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا بھرپور مطالبہ کرتی ہے۔

Comments

comments